کراچی (تشکر نیوز): ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 5 گٹکا/ماوا سپلائر اور 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چین کی سرکاری انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد سے ملاقات
کارروائیاں تھانہ نبی بخش، عیدگاہ، بغدادی، چاکیواڑہ، اور کلری کی حدود میں کی گئیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1300 گرام چرس، 24.5 کلو گرام گٹکا/ماوا، اور 5 بوتلیں شراب برآمد کیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شاہنواز، رحمان حکیم، عبدالنواز، محمد کامران، نبیل، یعقوب، جنید، شانی، اور شبیر عرف پنجابی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دورانِ پیٹرولنگ اور مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور ان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔