خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 43 دہشتگرد ہلاک

(تشکر نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر مبنی مختلف آپریشنز کے دوران 43 خوارجی اور دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

مہنگائی کی رفتار میں اضافہ، عوام کے لیے مشکلات برقرار

رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں 9 دسمبر سے جاری ہیں اور دہشتگردوں کی ہلاکتیں فتنہ الخوارج اور بلوچستان کے دہشت گرد گروپوں کے لیے بڑا دھچکا ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی رات لکی مروت میں ایک بڑے آپریشن کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 18 خوارج کو 9 دسمبر سے اب تک ہلاک کیا جا چکا ہے۔

 

 

دوسری جانب، 13 دسمبر کو بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل اور پنجگور میں کی گئی کارروائیوں میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ 9 دسمبر سے بلوچستان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

58 / 100

One thought on “خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 43 دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!