(تشکر نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جن کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 3.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگائی کی شکار اشیاء میں زندہ مرغی کی قیمت میں 3.80 فیصد اضافہ اور ویجیٹیبل گھی کی قیمت میں 2.27 فیصد بڑھوتری شامل ہے۔ اس کے علاوہ کیلے، مسٹرڈ آئل، آلو، اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
دوسری جانب، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیاز کی قیمت میں 3.58 فیصد اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 3.10 فیصد کمی دیکھنے کو ملی، جو عوام کے لیے کچھ ریلیف کا سبب بنی۔