عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والی 3 خواتین گرفتار

تشکر نیوز: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے کی کوشش کرنے والی 3 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ خواتین کی شناخت عروج فاطمہ، مریم نذیر، اور جمیلہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

اسٹیل ٹاؤن میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری

ایف آئی اے کے مطابق یہ خواتین سعودی عرب جانے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم ان کے پاس واپسی کی ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ نہیں تھی۔ علاوہ ازیں، خواتین کے پاس عمرہ کی ادائیگی کے لیے درکار ضروری رقم بھی ناکافی تھی۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق خواتین کو پہلے لاہور ایئرپورٹ پر بھی آف لوڈ کیا جا چکا تھا۔

 

 

گرفتار خواتین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!