تشکر نیوز کراچی: اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں ایک نوجوان، زاہد میرانی کے قتل کا مقدمہ لواحقین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے مقتول کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لیے ایس پی ملیر کی سربراہی میں دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
عبدالرشید سولنگی کی بلڈرز کو آخری وارننگ: 13 دسمبر تک کیو آر کوڈ کی تنصیب یقینی بنانے کا حکم
اسٹیل ٹاؤن پولیس اس کیس سے متعلق شواہد اکٹھے کر رہی ہے، اور ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایس پی ملیر اور ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کی قیادت میں پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزمان کو پکڑنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔