جہانگیر ترین کا ملتان سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

جہانگیر ترین کا ملتان سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ آئی پی پی کے پیٹرن انچیف نے این اے 149 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے ملتان سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا
ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے ملتان سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 ملتان سے بھی متوقع امیدوار ہوسکتے ہیں، انہوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔

ذرائع کے مطابق ملتان سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی ان کی ٹیم کی جانب سے (آج) جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 لودھراں سے انتخابی مہم کا آغاز کرچکے ہیں

واضح رہے کہ 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے (آج) آخری روز ہے، الیکشن کمیشن نے 21 تاریخ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!