پاک فوج کا تعلیم سب کیلئے پروگرام، 9 پائلٹ پراجیکٹس پر کام شروع تعلیم سب کیلئے پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ملکی ترقی میں حصہ دار بنانا ہے

پاک فوج کا تعلیم سب کیلئے پروگرام، 9 پائلٹ پراجیکٹس پر کام شروع
تعلیم سب کیلئے پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ملکی ترقی میں حصہ دار بنانا ہے

WEB DESK TASHAKUR NEWS

پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ حکومت کے اشتراک سے صوبے بھر میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پاک فوج کا علم ٹولو دا پارہ یعنی (تعلیم سب کےلیے) پروگرام کے تحت 9 پائلٹ پراجیکٹس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو علم کے زیور سے آراستہ کر کے ملکی ترقی و خوشحالی میں حصہ دار بنانا ہے۔پروگرام کے تحت مہمند، تیراہ، حسن خیل، درہ آدم خیل، کرم، جانی خیل، ٹانک، سراروغہ اور انگور اڈہ میں نو پائلٹ پراجیکٹس پر کام شروع کیا گیا۔ 15 اکتوبر دو ہزار تئیس کو شروع ہونے والے پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں فروغ تعلیم کے فروغ کیلئے مختلف امور پر کام کیا گیا ۔

اعلامیے کے مطابق اب تک 4 ہزار سے زائد بچے اور بچیاں اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ چار مختلف سنٹرز میں 500سے زائد بچیاں ڈیجیٹل اسکلز کے کورسز بھی کر رہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!