ذرائع کے مطابق پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لیے نام نائب وزیراعظم کو بھجوا دیے ہیں۔
مجوزہ ناموں میں اعظم نذیر تارڑ، اسحاق ڈار اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم کی منظوری کے بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی۔
پی ٹی آئی سے بھی نام طلب کیے جائیں گے
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر سے پیر کو ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں پی ٹی آئی سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لیے نمائندوں کے نام مانگے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نام موصول ہونے کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔