کراچی کے تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات، بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات

تشکر نیوز:  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات کے تحت کراچی کے تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤنز، یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں کے او زی ٹی شیئرز میں اس بات کی یقین دہانی کی گئی ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کی بروقت ادائیگی ہو سکے۔

سندھ میں نارکوٹکس فورس کے قیام کا فیصلہ، قانون سازی جلد متوقع

یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز کراچی میں پیپلز پارٹی کے 13 ٹاؤنز کے چیئرمینز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب، اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نجمی عالم نے بھی شرکت کی۔

سعید غنی نے ٹاؤن چیئرمینز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وائس چیئرمینز، یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹاؤن کی جانب سے آنے والی شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے گا اور اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

سید وقار مہدی نے اجلاس میں بتایا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کی جانب سے تمام چیئرمینز سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کی گئی ہے، جس پر آئندہ ماہ تمام ٹاؤن چیئرمینز سے باز پرس کی جائے گی اور رپورٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے منتخب نمائندے اور تنظیم آپس میں بہتر رابطے میں رہیں تاکہ کراچی کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مئیر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کے ایم سی اور ٹاؤنز کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جلد ہی اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز ہماری ذمہ داری ہیں اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت تمام اداروں کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔

مرتضٰی وہاب نے عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر اور مسائل سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہو کر کام کریں گے۔

56 / 100

One thought on “کراچی کے تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات، بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!