سندھ میں نارکوٹکس فورس کے قیام کا فیصلہ، قانون سازی جلد متوقع

تشکر نیوز:  وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں انسداد منشیات کے لیے علیحدہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) قائم کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق، اٹھارہویں ترمیم کے بعد نارکوٹکس کا محکمہ صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ قانون موجود نہیں تھا۔

عباسی شہید اسپتال میں شدید مسائل، لفٹس خراب اور وسائل کی شدید کمی، مریض اور تیماردار پریشان

اب تک نارکوٹکس قوانین کے تحت گرفتار ملزمان کو ایکسائز اور پولیس حکام عدالتوں میں پیش کرتے رہے ہیں، مگر اس نئے اقدام کے تحت صوبے بھر میں نارکوٹکس فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس فورس کا سربراہ ڈی جی ہوگا، جو گریڈ 20 یا 21 کا افسر ہوگا اور اس کا تعلق پولیس یا سول سروسز سے ہو سکتا ہے۔

مزید برآں، صوبے کے ہر ضلع میں انسداد منشیات کی علیحدہ عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی تاکہ مقدمات کو فوری اور مؤثر طریقے سے نمٹایا جا سکے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ موجودہ سیشن میں ہی قانون سازی مکمل کی جائے گی اور کچھ شقوں میں ترامیم بھی کی جا رہی ہیں، جن میں یہ طے کیا جا رہا ہے کہ کس رینک کا افسر کتنی مقدار کی منشیات کی تحقیقات کا مجاز ہوگا۔

اس نئی فورس کے لیے علیحدہ دفاتر، موبائلز، اور یونیفارم کا بھی بندوبست کیا جا رہا ہے، تاکہ فورس کے اہلکاروں کو ایک مخصوص شناخت مل سکے اور وہ مؤثر انداز میں منشیات کے خلاف کارروائیاں انجام دے سکیں۔

 

 

58 / 100

One thought on “سندھ میں نارکوٹکس فورس کے قیام کا فیصلہ، قانون سازی جلد متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!