متحدہ عرب امارات میں نئی ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں نئی ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متھدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی اور الظفرہ میں الظنہ کے درمیان ٹرین سروس شروع کی جائے گی، اس سلسلے میں امارات کے نیشنل ریل نیٹ ورک کے ڈویلپر اور آپریٹر اتحاد ریل اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ایڈنوک (Adnoc) کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی سے تقریباً 250 کلومیٹر مغرب میں واقع الظنہ میں تقریباً 29 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں، اس دیہی صحرائی قصبے کی ترقی کا سفر 1970ء کی دہائی میں اس وقت شروع ہوا جب ایڈنوک کے صنعتی عملے کی رہائش کے لیے اس جگہ کا انتخاب کیا گیا، اس تازہ ترین شراکت داری کے ذریعے ایڈنوک کے ملازمین مستقبل میں کیپٹل سٹی اور الظنہ کے درمیان ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔

صدارتی عدالت میں ترقی اور شہداء کے خاندانوں کے امور کے دفتر کے چیئرمین شیخ ذیاب بن محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ شراکت داری مسافروں کو عالمی معیار کے سفری تجربات فراہم کرنے کے لیے اتحاد ریل کے وژن کو ظاہر کرتی ہے، یہ پروجیکٹ دیگر کمپنیوں کے لیے بھی اسی طرح کے معاہدے کرنے کے مواقع پیدا کرے گا۔ اسی حوالے سے وزیر صنعت اور ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور ایڈنوک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے کہا کہ اتحاد ریل کے ساتھ یہ شراکت داری یو اے ای میں پائیدار نقل و حمل کے حل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کی حمایت کرنے کے لیے ایڈنوک کے عزم کو واضح کرتی ہے، یہ معاہدہ شراکت کو مضبوط کرنے اور ایسے حل اور ٹیکنالوجیز کو نافذ کرنے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایڈنوک کے ان اقدامات کو بھی اجاگر کرتا ہے جو ٹرانسپورٹ کے ماحول دوست ذرائع کے فروغ کی کوششوں کو تیز کرتے ہیں جن کے ذریعے ہم 2045ء تک اپنے نیٹ زیرو کے ہدف پر کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!