پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے آنے والے ایک مسافر سے 60 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق مسافر قطر ایئرویز کی پرواز سے دوحہ کے راستے کراچی پہنچا تھا۔
مسافر کے سامان کی ایکسرے اسکیننگ کے دوران مشکوک اشیا کی نشاندہی ہوئی۔ کسٹمز اہلکاروں نے سامان کی تفصیلی تلاشی لی۔
آئی فونز اور میک بکس برآمد
تلاشی کے دوران 6 آئی فون 18 پرومیکس، 2 میک بک ایئر اور ایک میک بک پرو 16 انچ برآمد ہوا۔
کسٹمز حکام کے مطابق سامان میں 8 ایپل واچز، 3 آئی پیڈ ایئر اور 5 ایئر پوڈز بھی شامل تھے۔
اس کے علاوہ 4 آئی پیڈ میجک کی بورڈز، 2 اوکلے میٹا گلاسز اور 6 رے بین میٹا جنریشن 2 گلاسز بھی برآمد کیے گئے۔
کاسمیٹکس اور دیگر سامان بھی ضبط
کسٹمز کے مطابق مسافر کے سامان سے 2 میک منی، 7 خواتین کے ہینڈ بیگز، 3 ہزار گرام کاسمیٹکس اور 9 ملٹی وٹامنز بھی برآمد ہوئے۔
حکام نے مجموعی طور پر برآمد ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً 60 لاکھ روپے بتائی ہے۔
کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی
کسٹمز حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلیا گیا ہے۔
حکام نے واقعے کی مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔