...

کراچی سر سید فلائی اوور کی حسن اسکوائر جانے والی سمت بند

ترقیاتی کام کے باعث سر سید فلائی اوور کی حسن اسکوائر جانے والی سمت ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردی گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق فلائی اوور کی مذکورہ سمت ترقیاتی کام مکمل ہونے تک بند رہے گی۔ شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی ٹریفک

نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی ٹریفک راشد منہاس روڈ استعمال کرسکے گی۔

ملینیم مال سے دائیں جانب مڑ کر اسٹیڈیم روڈ کے ذریعے بھی منزل کی جانب جایا جاسکتا ہے۔

گلشن اقبال اور عیسیٰ نگری کے لیے متبادل راستہ

گلشن اقبال، عیسیٰ نگری اور عزیز آباد جانے والی چھوٹی گاڑیاں نیپا فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب مڑ سکتی ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیاں سردار علی صابری روڈ اور رب میڈیکل سگنل کے راستے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گی۔

ٹریفک پولیس کا شہریوں سے تعاون کی اپیل

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق اہم مقامات پر ٹریفک عملہ تعینات رہے گا۔

عملہ ڈائیورژن پوائنٹس پر بھی موجود ہوگا۔ شہریوں کو ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٹریفک سے متعلق رہنمائی یا ہنگامی صورتحال میں شہری ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.