انتخابات میں جوڈیشل افسران کی تعیناتی کی درخواست، وفاق و صوبے کو نوٹس جاری

 

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے انتخابات کے دوران جوڈیشل افسران کی تعینات کی درخواست پر الیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے فریقین سے 14دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو انتخابات کے دوران جوڈیشل افسران کی تعینات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے بلے کا نشان دوسری جماعت کو نہ دینے کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔ قائمقام چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ کیا بلے کا نشان مل گیا آپ کو؟ بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ انتخابی نشان کے معاملے سے متعلق درخواست اسلام آباد میں دائر کی جائے گی۔ جسٹس عقیل احمد عباسی نے وکیل تحریک انصاف سے مکالمہ میں کہا کہ اللہ مالک ہے ،پریشان نہ ہوں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ بلے کا نشان واپس لینے کی استدعا کا معاملہ آئندہ سماعت پر دیکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!