کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی ہدایت پر کراچی پورٹ میں طویل عرصے سے زیر التوا ترقیوں کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پورٹ سیکیورٹی فورس کے 170 اہلکاروں کی ترقیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد
تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ گزشتہ 24 سال سے زیر التوا تھا، جسے اب متعلقہ قانونی اور انتظامی تقاضے مکمل کرنے کے بعد حل کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شفاف اور بروقت ترقیوں کا نظام اداروں کی کارکردگی کے لیے ناگزیر ہے۔
چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ شاہد احمد نے بریفنگ میں بتایا کہ تمام ترقیوں کے لیے قانونی تقاضے مکمل کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ادارہ جاتی نظم و نسق بہتر ہوگا بلکہ انسانی وسائل کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

