کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ، چھینا ہوا موبائل فون اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
کراچی: کاپی رائٹ خلاف ورزی پر ایف آئی اے کی کارروائی، ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ جمشید کوارٹرز کی حدود لسبیلہ چوک کے قریب کی گئی، جہاں مشکوک سرگرمی پر ملزم کو روکا گیا اور تلاشی کے دوران اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد حسنین ولد محمد زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے پستول بمعہ ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی، جو جمشید کوارٹرز کے علاقے سے سرقہ شدہ تھی جس کا مقدمہ پہلے سے درج ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے اور وہ پہلے بھی ایک مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے۔
