کراچی (اسٹاف رپورٹر) – تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔
کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس بارش کے دوران شہریوں کی مدد میں متحرک
کارروائی کے دوران پولیس نے ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں 130 کلوگرام وزنی 10 بوریاں غیر قانونی (NCP) چھالیہ برآمد کی گئیں۔ موقع پر موجود ملزمان حذیفہ خان ولد تور خان اور اختر علی ولد اصغر علی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک سوزوکی گاڑی نمبر KV-3492 اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان بین الصوبائی سطح پر غیر قانونی چھالیہ کراچی منتقل کرنے میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ مال کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
