کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس بارش کے دوران شہریوں کی مدد میں متحرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران عوام کی خدمت میں بھرپور انداز میں مصروف ہے۔

کراچی میں موسلا دھار بارشیں، شہریوں کے لیے الرٹ جاری

شہر کے اہم چوراہوں، شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

پولیس اہلکار نہ صرف ٹریفک کی بحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ ضرورت مند شہریوں کو فوری امداد بھی فراہم کر رہے ہیں۔ افسران اور اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں اور شہریوں کی ہر ممکن مدد کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ بارش غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں یا قریبی پولیس اسٹیشن سے رجوع کریں۔

One thought on “کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس بارش کے دوران شہریوں کی مدد میں متحرک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!