کراچی (اسٹاف رپورٹر) – کراچی میں بارش کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
کراچی: ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی غیر قانونی نان کسٹم چھالیہ اسمگلنگ پر کامیاب کارروائی
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام فیلڈ کمانڈرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور بارش کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں۔ ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بارش کے دوران اور بعد میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور پانی جمع ہونے والے مقامات پر متبادل راستے فراہم کریں۔
گشت پر مامور پولیس موبائلز کو ضروری اوزار، ٹیوبز اور بارش میں پھنسنے والی گاڑیوں کو نکالنے کے آلات سے لیس کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ پولیس کو شہری انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی ممکن ہو۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ بارش کے دوران کھلی بجلی کی تاروں، کھمبوں، درختوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔
