پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے پنوان میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 41 ملزمان گرفتار، 2 ڈاکو ہلاک
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق 16 مارچ 2026 کو خفیہ ذرائع سے موصول ہونے والی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے 441 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی۔
حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ برآمد ہونے والی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔ ضبط کی گئی چرس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 24.31 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
