کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 41 ملزمان گرفتار، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی پولیس نے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد کامیاب آپریشنز کیے ہیں۔ یہ کارروائیاں آزاد خان، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر عمل میں لائی گئیں۔

پیٹرولیم ذخائر تسلی بخش، ایندھن کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق انسدادِ جرائم کارروائیوں کے دوران شہر میں ڈاکوؤں کے ساتھ ضلعی پولیس کے 28 مقابلے ہوئے، جن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 28 زخمی ڈاکوؤں سمیت مجموعی طور پر 41 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 33 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، ایک کار اور 12 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں مجموعی طور پر 896 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 31 کلو 58 گرام چرس، ایک کلو 675 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے والا 93 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔

اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 31 چھینی و چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ایک بڑی گاڑی بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھی جائیں گی۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 41 ملزمان گرفتار، 2 ڈاکو ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!