ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ حکومتِ پاکستان کرے گی۔
ایسٹ زون پولیس کی گٹکا ماوا، منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے زیادہ حکومت پاکستان کے تابع ہے، اس لیے ورلڈکپ میں شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ بھی حکومت ہی کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے وزیراعظم کی واپسی کے منتظر ہیں، اس وقت وزیراعظم ملک سے باہر ہیں۔ پہلے حکومت اپنا فیصلہ دے، اس کے بعد پلان اے، بی اور سی مکمل طور پر تیار ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل ہونا چاہیے۔ بنگلا دیش آئی سی سی کا برابر کا رکن ملک ہے، اگر پاکستان کے معاملے میں بھارت کو رعایت دی گئی ہے تو بنگلا دیش کو بھی وہی سہولت ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہرا معیار قابل قبول نہیں، کوئی ایک ملک دوسرے کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ اگر ڈکٹیشن ہوئی تو پاکستان کا بھی ایک واضح مؤقف ہے اور پاکستان اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ فی الحال تفصیلات بتانا مناسب نہیں، جب ضرورت پڑی تو تمام حقائق سامنے رکھے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو بھی ایک فیصلہ کیا گیا تھا، مگر اس کے بعد یہ نہیں دیکھا گیا کہ آگے کیا صورتحال بنتی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!