کراچی میں سالانہ ٹریفک حادثات خواتین اور بچوں سمیت 755 افراد جاں بحق 10 ہزار سے زائد زخمی

چھیپا فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں رواں سال مختلف علاقوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 755 افراد زندگی سے محروم ہوچکے ہیں، جن میں 589 مرد، 73 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔

شارع فیصل پر نئی حد رفتار کا تعین ای چالان کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی روکنے کا اعلان
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹریفک حادثات کے دوران 10 ہزار 856 افراد زخمی ہوئے، جن میں 8 ہزار 487 مرد، 1 ہزار 703 خواتین، 509 بچے اور 157 بچیاں شامل ہیں۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق 317 دنوں میں ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 227 افراد جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ حادثات ٹریلرز کی وجہ سے ہوئے، جن میں 86 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 50 افراد واٹر ٹینکر کی ٹکر، 40 افراد ڈمپر کی ٹکر، 31 افراد بس کی ٹکر اور مزدا کی ٹکر سے 20 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پاسداری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں، جبکہ حکومت اور ٹریفک پولیس پر زور دیا گیا ہے کہ مؤثر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں سالانہ ٹریفک حادثات خواتین اور بچوں سمیت 755 افراد جاں بحق 10 ہزار سے زائد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!