راولپنڈی: کمسن بیٹی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی — تھانہ دھمیال پولیس نے میرحیدر کالونی میں کمسن بیٹی پر مبینہ تشدد اور محبوس رکھنے کے الزام میں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کو یہ اطلاع 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ملی کہ ایک بچی زخمی ہے اور والدین کے جھگڑے کی آوازیں آ رہی ہیں۔

باجوڑ میں امن مذاکرات ناکام، 20 فیصد علاقے میں دہشتگردوں کی سرگرمیاں، ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ

مقدمے کے مطابق اہلِ محلہ کے پوچھنے پر ملزم اہلیہ اور بچوں سمیت گھر کو تالا لگا کر چلا گیا۔ گھر سے بچی کے چیخنے اور دروازہ کھٹکھٹانے کی آواز پر پولیس موقع پر پہنچی۔ اہلِ محلہ کی موجودگی میں پولیس نے گھر میں داخل ہو کر ایک بند کمرے سے زخمی حالت میں بچی کو بازیاب کروایا۔

ملزمان کے خلاف بچی کو محبوس رکھنے اور تشدد کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “راولپنڈی: کمسن بیٹی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!