سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

جمعرات کے روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

‏10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 171 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے کی سحطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے کے بعد دو ہزار 52 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت 2650 روپے فی تولہ کی سحطح پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!