وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اہم ترین اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر، مسلح افواج کے اعلیٰ ترین نمائندے اور متعلقہ حکام شریک ہیں۔
قالیباف کا دو ٹوک اعلان ایران پر حملے کا جواب دیا جائے گا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے پر غور
اجلاس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی داخلی و سرحدی سلامتی، خطے میں کشیدگی، اور پاکستان کی حکمتِ عملی پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایران کی حمایت سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے تنازع پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا اور موجودہ حالات میں پاکستان کے ممکنہ کردار پر غور کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے حالیہ دورہ امریکا کی تفصیلات سے کمیٹی کو آگاہ کر رہے ہیں تاکہ پالیسی فیصلے زمینی حقائق کی روشنی میں کیے جا سکیں۔
حکومت کی جانب سے اجلاس کے اختتام پر باضابطہ اعلامیہ جاری کرکے قومی فیصلوں اور موقف سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
