ثروت اعجاز کے کاغذات مسترد، الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: سنی تحریک کے سابق سربراہ ثروت اعجاز قادری کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا گیا۔

کراچی کے حلقے پی ایس 108 سے سنی تحریک کے سابق سربراہ ثروت اعجاز قادری کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے مسترد کیے اور انہیں الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا۔

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ ثروت اعجاز قادری کے تجویز کنندہ کا تعلق دوسرے حلقے سے ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف کے امیدوار علی امین گنڈاپور کی اپیل منظور کرلی گئی۔

الیکشن ٹربیونل نے علی امین کی این اے 44، پی کے 112 اور 113 پر الیکشن لڑنے کے لیے اپیلیں منظور کرلیں۔

 

 

ادھر لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے پی پی 150 سے عباد فاروق کی اپیل مسترد کردی اور ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!