پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے لیے شیئرز خریداری کی حد میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے ریڈی اور فیوچر مارکیٹ میں فی آرڈر شیئرز کی خریداری کی حد میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو بڑے پیمانے پر شیئرز خریدنے کا موقع ملے گا۔
راولپنڈی میں بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹاس میں تاخیر

رپورٹ کے مطابق، اب ریڈی مارکیٹ میں سرمایہ کار 10 کروڑ روپے کے شیئرز ایک آرڈر میں خرید سکیں گے، جبکہ اس سے قبل یہ حد 5 کروڑ روپے تھی۔ اسی طرح، فیوچر مارکیٹ میں خریداری کی حد 2.5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹس کے مطابق، ریڈی مارکیٹ میں فی آرڈر خریداری کے والیوم کی حد 10 لاکھ شیئرز اور فیوچر مارکیٹ میں 5 لاکھ شیئرز برقرار رکھی گئی ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق پیر 3 مارچ سے ہوگا، اور ماہرین کے مطابق اس سے اسٹاک مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیاں اور مالی حجم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے لیے شیئرز خریداری کی حد میں اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!