پاکستانی بندرگاہوں پر غیر ملکی سرمایہ کاری کا اعلان، سرکاری اداروں کے نقصانات پر قابو پائے بغیر ترقی ممکن نہیں: قیصر احمد شیخ

کراچی (تشکر نیوز) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں سیاسی جماعتوں نے رکاوٹ ڈالی ہے، جبکہ سرکاری اداروں کے نقصانات کو ختم کیے بغیر پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستانی بندرگاہوں پر غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری آنے والی ہے۔

سی ویو پر ڈوبی سندھ پولیس نمبر کی گاڑی نکال لی گئی

اس موقع پر پریس کلب کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا اور انہیں اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ نائب صدر ارشاد کھوکھر اور سیکریٹری سہیل افضل خان نے بتایا کہ کراچی پریس کلب ایک جمہوری ادارہ ہے جہاں انتخابات کے ذریعے ہر سال نئے عہدیدار منتخب کیے جاتے ہیں۔

قیصر احمد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران، افغانستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ملکی تجارت کا 90 فیصد حصہ سمندر پر منحصر ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 2023 میں 2 ارب ڈالر کا منافع کمایا تھا جو 2024 میں بڑھ کر 10 ارب ڈالر ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرسک لائن 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے، جبکہ ابوظہبی پورٹ اور دبئی ورلڈ کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ ڈنمارک کے تعاون سے گرین ٹیکنالوجی کے ذریعے شپ بریکنگ میں جدت لانے کی کوشش کی جائے گی۔

2caea937 1bf7 4586 aa5f e081ed78f552 8dd01618 2038 4b66 ba63 0c1735a4b486 4ddb2d89 e795 4cec 96a5 e896fb81c1f8 2f1cd26e 4cdc 49c4 806a 2cd640815441

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے چیئرمین سلطان چائولہ نے بتایا کہ ادارے کے پاس صرف 12 جہاز ہیں اور ہر سال بیڑے میں ایک یا دو جہاز شامل کرنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی شپ یارڈ کو 1100 کنٹینرز پر مشتمل بحری جہاز تیار کرنے کا آرڈر دیا گیا ہے، جو 2026 کے اختتام تک مکمل ہوگا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستانی بندرگاہوں پر غیر ملکی سرمایہ کاری کا اعلان، سرکاری اداروں کے نقصانات پر قابو پائے بغیر ترقی ممکن نہیں: قیصر احمد شیخ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!