چیئرمین ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز ڈاکٹر آصف خان کے صاحبزادے فیضان خان کے دعوت ولیمہ کی تقریب
تقریب میں سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین،رافعہ ملاح، سہیل عابدی، عارف ایڈووکیٹ اور دیگر شریک تھے
کراچی (تشکُّر نیور اسٹاف رپورٹر) ہوٹل بیچ لگژری میں معروف بزنس مین اور چیئرمین ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز ڈاکٹر آصف خان کے صاحبزادے فیضان خان کے دعوت ولیمہ کی تقریب، جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین،رافعہ ملاح، سہیل عابدی، عارف ایڈووکیٹ اور دیگر شریک تھے، جبکہ میزبان ڈاکٹر آصف خان، ملیحہ خان، پیپلز پارٹی کے نامزد ایم این اے حسن خان، بیرسٹر اطہر خان اور دولہا فیضان خان جنہوں نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویلکم کیا،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آپ کو پارٹی کا ایک ادنیٰ سا ورکر سمجھتا ہوں،جنہوں نے مجھ پر ہمیشہ اعتماد اور بھروسہ کیا، اس لئے پارٹی کے بڑے فیصلوں میں میری شمولیت باعث فخر ہے،اور اب قیادت میں نوجوان، پڑھے لکھے امیدواروں کو شامل کیا،جن میں حسن خان جیسے امیدوار جو کہ ماہر تعلیم اور علم کو پھیلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، اور اب شہر کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اور ماہر تعلیم حسن خان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر تنقید کرنے کے بجائے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے، میری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی جس کے عظیم لیڈرز نے ملک و قوم کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کردیا، مگر اصولوں کا سودا نہیں کیا، ایسی پارٹی میں میری شمولیت اور عوام کی خدمت کے لئے مجھے ایوانوں تک پہنچانا میرے لئے قابل فخر ہے، اس موقع پر چیئرمین ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز کا میڈیا سے کہنا تھا کہ میں اپنے صاحبزادے کے ولیمے کی دعوت پر شریک تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں، خصوصاً ڈاکٹر عاصم جنہوں نے اس تقریب میں تشریف لاکر تقریب کو رونق بخشی، مزید ان کا کہنا تھا کہ مجھے اللہ پاک نے ہر نعمت سے نوازا ہے، مگر جس ملک اور شہر نے مجھے عزت اور وقار دیا آج میرا فرض ہے کہ تعلیم کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اعلیٰ تعلیم یافتہ بیٹے کو عوام کی خدمت کے لئے پیش کروں، جوکہ اس فرسودہ نظام کو بہتر کرنے کے لئے اپنی بھرپور خدمات پیش کرے، کیونکہ نوجوان پڑھے لکھے افراد ہی ہر شعبے کی ترقی کا باعث بنتے ہیں، جیسا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوجوان، پڑھے اور بلند خیالات رکھنے والے لیڈر ہیں، جنہوں نے وزیر خارجہ بننے کے بعد یہ ثابت کیا کہ وہ ایک بڑے منصب کو چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں، ان کی قیادت پر ہمیں مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے، اس موقع پر انہوں نے مہمانوں خصوصاً میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔