وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز: جلاؤ گھیراؤ اور گالی گلوچ کی سیاست نوجوانوں کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو تشدد اور نفرت کی سیاست سے دور رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا، "کوئی ماں اپنے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ یا گالی گلوچ کی ترغیب نہیں دیتی۔ الزام تراشی اور کردار کشی کی سیاست نوجوانوں کے مستقبل کے لیے زہر قاتل ہے۔”
پاناما کے صدر کی ٹرمپ کو دوٹوک جواب: کینال کی ملکیت ہر گز واپس نہیں ہوگی

مریم نواز نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "ہماری قومی اخلاقیات اور پہچان ہونی چاہیے، گالی دینا، الزام لگانا، اور پگڑیاں اچھالنا ہماری اقدار نہیں ہیں۔ اگر کوئی آپ کو نفرت اور تشدد کا درس دیتا ہے، تو وہ آپ کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا۔”

کردار کشی کی مہم کا سامنا:

انہوں نے اپنی ذاتی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "مجھے صرف سیاسی مخالفت کی بنیاد پر گالی گلوچ اور کردار کشی کی مہم کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس سب نے مجھے مضبوط اور صابر بنایا۔ میں نے جیلوں، عدالتوں، اور مشکلات کا سامنا کیا، اور ان تجربات نے مجھے مزید طاقتور بنایا۔”

نوجوانوں کے لیے پیغام:

وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ و طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا، "آپ کا سب سے بڑا فرض اپنے والدین اور اپنے ملک پاکستان کے ساتھ وفاداری ہے۔ اگر کوئی آپ کو بھڑکانے کی کوشش کرے، تو آپ نے اپنے ملک کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا۔”

معیشت کی بحالی پر تبصرہ:

مریم نواز نے کہا کہ ملک اب معاشی بحران سے نکل رہا ہے، اور پاکستان میں ترقی کے آثار واضح ہیں۔ انہوں نے کہا، "اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کر چکی ہے، اور دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی لے رہی ہے۔”

61 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز: جلاؤ گھیراؤ اور گالی گلوچ کی سیاست نوجوانوں کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!