جامعہ این ای ڈی اور برقیاتی کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: جامعہ این ای ڈی اور ایک معروف برقیاتی کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جب کہ اس موقع پر ایک جدید انوویشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں جامعہ این ای ڈی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی نے کہا کہ اس لیب سے طالب علموں کو اپنے مطلوبہ شعبے میں جانے سے پہلے عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان مضبوط تعاون سے ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 101 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد

اس موقع پر شعبہ الیکٹریکل کے چیئرمین ڈاکٹر عطااللہ خواجہ نے کہا کہ اس جدید لیب سے این ای ڈی کے الیکٹریکل انجینئرنگ کے طلباء اور اساتذہ کو فائدہ ہوگا، جس سے تحقیقی ماحول میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالب علموں کو پاور سسٹمز میں گرڈ اسٹیشن، ٹرانسمیشن لائنز اور 11 کے وی لائنز کے ڈیجیٹل پروٹیکشن سسٹم کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کیا جائے گا۔

 

 

افتتاحی تقریب میں این ای ڈی کے رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی اور برقیاتی کمپنی کے سی ای او سید محمد دانیال نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

61 / 100

One thought on “جامعہ این ای ڈی اور برقیاتی کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!