سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی اگلے مرحلے میں داخل

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کے اگلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طلائی تمغہ جیتنے والی پاک آرمی ٹیم سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تھی، جس کے اگلے مرحلے میں انہیں باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔

چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفادات کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانے جیسے الزامات شامل ہیں۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ کورٹ مارشل کے عمل کے دوران 9 مئی سے جڑے پرتشدد واقعات اور دیگر بدامنی کے معاملات میں ان کے ممکنہ کردار سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی جاری ہے، جس میں سیاسی عناصر کی مبینہ ملی بھگت بھی شامل ہے۔

 

 

آئی ایس پی آر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو کورٹ مارشل کے دوران قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!