کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے IDEAS 2024 کے انعقاد کے سلسلے میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے ہیں۔ تمام چیک پوانٹس پر پولیس اہلکار مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے ہیں، جبکہ کالے شیشوں، غیر قانونی نمبر پلیٹس اور ریوالونگ لائٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی خود سیکیورٹی چیک پوسٹس کی نگرانی کر رہے ہیں اور تمام انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ریڈ زون کی بجائے شارع فیصل یا دیگر متبادل راستے استعمال کریں۔
یہ تمام اقدامات شہریوں اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔