سندھ فوڈ اتھارٹی کی ویجلنس ٹیم کی کارروائی، مہران ٹاؤن میں بین الاقوامی برانڈ ڈسٹری بیوٹر کے گودام پر چھاپہ

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی کی ویجلنس ٹیم نے محبوب بھٹی کی نگرانی میں ضلع کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں ایک بین الاقوامی برانڈ ڈسٹری بیوٹر کے گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ معائنے کے دوران بھاری مقدار میں زائدالمیعاد اور خراب شدہ اشیاء برآمد کی گئیں۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بحرین کا اعلیٰ اعزاز، فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر میڈل سے نوازا گیا

ضبط شدہ اشیاء میں 27 ہزار پیکٹس ایلڈیوا چاکلیٹ، 660 بوتلیں ہرنیلا شہد، 930 بوتلیں ہوٹسہ زیتون کا تیل، اور 400 بوتلیں نیچر ہوم مونگ پھلی کے مکھن شامل تھیں۔ زائدالمیعاد اشیاء کو تازہ اشیاء کے ساتھ رکھا گیا تھا، جبکہ مصنوعات کی تیاری اور معیاد ختم ہونے کی تاریخوں میں جعل سازی کی گئی تھی۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ گودام کی حالت ناقابل قبول حد تک غیر صحت بخش تھی، جس میں مردہ چوہے کی موجودگی، گندے فرش، برتن اور کھلی اشیاء پائی گئیں۔ گودام میں جراثیم کش اقدامات کا فقدان تھا، اور خراب اور غیر خراب اشیاء ایک ہی جگہ رکھی گئی تھیں۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے گودام کو سیل کر کے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ مزمل حسین ہالیپوٹو نے مزید کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ تمام مضر صحت اشیاء کو تلف کر دیا گیا ہے، اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی صحت کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے سندھ بھر میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں متحرک ہیں۔

 

 

61 / 100

One thought on “سندھ فوڈ اتھارٹی کی ویجلنس ٹیم کی کارروائی، مہران ٹاؤن میں بین الاقوامی برانڈ ڈسٹری بیوٹر کے گودام پر چھاپہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!