ملیر (تشکر نیوز) ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نیٹ ورک کی انتہائی مطلوب خواتین کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی آنسو گوٹھ کے خفیہ مقام پر عمل میں لائی گئی، جہاں پولیس نے دو خواتین کو دھر لیا۔
فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف
گرفتار خواتین کے قبضے سے 2 کلو سے زائد ہیروئن اور 10,000 روپے نقدی برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کی شناخت عزیزہ عرف چیلی اور جنت بی بی عرف مامی کے نام سے ہوئی ہے۔
دوران تفتیش ملزمہ عزیزہ عرف چیلی نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ذریعے منشیات فروشی کا منظم نیٹ ورک چلا رہی تھی، جس میں اس کی ساتھی ملزمہ جنت بی بی بھی شامل تھی۔ دونوں ملزمہ ماضی میں بھی منشیات کے درجنوں مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکی ہیں۔
ملیر سٹی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔