ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی پاک کالونی میں بڑی کارروائی، 10 رکنی ڈکیت گروہ بے نقاب

کراچی (تشکر نیوز) ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پاک کالونی کے علاقے میں بڑی کارروائی کے دوران شہر میں متحرک 10 رکنی ڈکیت گروہ کو بے نقاب کر دیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 5 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

کارروائی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کے انچارج سب انسپکٹر راجہ خالد اور ان کی ٹیم نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار گروہ گھروں میں ڈکیتیوں، اسٹریٹ کرائم، اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

برآمدگی میں 8 پستول، وارداتوں میں چھینے گئے 8 موبائل فون، 4 مسروقہ موٹرسائیکلیں اور 2 لاکھ روپے کیش شامل ہیں۔ ملزمان نے پاک کالونی کے علاقے میں دو گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کی تھیں، جن کے مقدمات 405/24 اور 440/24 کے تحت درج تھے۔ ان وارداتوں میں ملزمان نے 11 لاکھ 32 ہزار روپے نقد، 15 تولے سے زائد سونا، 7 موبائل، ایک لیپ ٹاپ، دو ٹیبلٹ اور رولیکس گھڑی لوٹی تھی۔

مزید یہ کہ ملزمان پاک کالونی میں اسٹریٹ کرائم کے چار دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔ برآمدہ موٹرسائیکلیں شاہراہ فیصل، الفلاح، کھارادر، اور گارڈن کے علاقوں سے چوری شدہ تھیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت بلال ولد محمد اقبال، محمد نعمان ولد عبدالرحمان، سمیر ولد محمد امین، عبدالجبار ولد محمد عثمان، محمد انور ولد نزیر احمد، پرویز ولد سلطنت خان، بلال ولد گلزار، کاشف ولد منیر حسین، رضا ولد محمد اسحاق، اور عمر فاروق ولد محمد انور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان میں سے بیشتر کے خلاف پہلے بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

 

 

ملزمان کے خلاف تازہ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!