گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی آرٹ کونسل آف پاکستان آمد: ورلڈ کلچر فیسٹیول کی شاندار کامیابی

تشکر نیوز: گورنر سندھ، کامران خان ٹیسوری نے آرٹ کونسل آف پاکستان کا دورہ کیا، جہاں صدر احمد شاہ اور دیگر عہدیداران نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے شہر قائد کی رونق کی بحالی میں آرٹ کونسل آف پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔

سندھ پولیس کا فینسی اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف مہم کا دوسرا فیز شروع ہونے والا ہے

گورنر نے کہا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں جرمنی کے فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا۔ انہوں نے اس طرح کے فیسٹیولز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی برادری کے سامنے پاکستان کی حقیقی ثقافت اور قابلیت کو پیش کرتے ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے شاندار 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین اور آرٹس کونسل کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کا منفی امیج بنا رہے تھے، مگر اس فیسٹیول کے ذریعے اصل حقائق دنیا کے سامنے آئیں گے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ معاشی حب کراچی نے آج ثقافتی میلہ بھی لوٹ لیا ہے، اور اس معاشی استحکام کے لیے وزیراعظم اور سپہ سالار سید عاصم منیر شب و روز محنت کر رہے ہیں۔

اس تقریب کے دوران، گورنر سندھ نے ورلڈ کلچر فیسٹیول میں جرمنی کے قونصل جنرل کو شیلڈ بھی دی، جو کہ فیسٹیول کی کامیابی کا ایک مظہر ہے۔

 

 

 

66 / 100

One thought on “گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی آرٹ کونسل آف پاکستان آمد: ورلڈ کلچر فیسٹیول کی شاندار کامیابی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!