تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
سادہ لوح شہریوں کو موزمبیق اور دیگر افریقن ممالک سمگل کرنے میں ملوث منظم گینگ گرفتار
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کراچی کی بڑی کارروائی
ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بدنامے زمانہ 2 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث منظم گینگ کے کارندے ہیں
ملزمان بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح شہریوں کو موزمبیق کے جعلی ویزے فراہم کرتے تھے
ملزمان متاثرین کو موزبیق سے دیگر افریقن ممالک سمگلنگ میں بھی ملوث تھے
گرفتار ملزمان میں سہیل اسلام اور محمد عارف شامل
ملزمان کو کراچی کے علاقے ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا
دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ متعدد شہریوں کو جنوبی افریقہ اور دیگر افریقی ممالک میں غیر قانونی داخلے کے لئے سہولت فراہم کی۔
گرفتار ملزمان غیر قانونی بارڈر پار کروانے میں ملوث انٹرنیشنل گینگ کے ساتھ رابطے میں تھے
ملزمان نے غیر قانونی بارڈر پار کروانے کے عوض متاثرین سے بھاری رقوم وصول کیں
ملزمان کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی میں مقدمہ درج تھا
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
ترجمان ایف آئی اے