8 ربیع الاول کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات، ایس ایس پی سینٹرل کی زیر صدارت اہم میٹنگ

تشکر نیوز: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں کانفرنس روم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 8 ربیع الاول کے چُپ تعزیہ کے جلوس کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس پی نیو کراچی ڈویژن، ایس ڈی پی او ناظم آباد، گلبہار، ایس ایچ او رضویہ سوسائٹی، گلبہار اور ناظم آباد کے افسران سمیت ڈی ایس پی ٹریفک، ریڈ ایس پی ٹریفک، اور دیگر متعلقہ حکام شامل تھے۔ پرمٹ ہولڈر سید حسن علی نقوی، آرگنائزر سید ثاقب، اور بوتراب اسکاؤٹس کے نمائندے ایس ندیم بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

جامعہ کراچی میں مالی بدانتظامی کے خلاف اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج، تنخواہوں کی تاخیر پر شدید برہمی

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے قصرِ مسّیب سے نکلنے والے چُپ تعزیہ جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں تاکہ جلوس کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

 

 

منتظمین جلوس نے ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پولیس کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

61 / 100

One thought on “8 ربیع الاول کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات، ایس ایس پی سینٹرل کی زیر صدارت اہم میٹنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!