سندھ اسمبلی میں ملازمین کی تعداد اراکین سے 60 فیصد زائد ہونے کا انکشاف

تشکر نیوز:  سندھ اسمبلی میں اراکین کے مقابلے میں ملازمین کی تعداد 60 فیصد سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 168 اراکین پر مشتمل ایوان میں 500 ملازمین مختلف عہدوں پر تعینات ہیں۔ دستاویزات کے مطابق، گریڈ 21 کے 3، گریڈ 20 کے 8، گریڈ 19 کے 11 اور گریڈ 18 کے 12 افسران مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گریڈ 17 کے 22 اور گریڈ 16 کے 19 افسران بھی سندھ اسمبلی میں تعینات ہیں۔

6 ستمبر 1965: پاک فضائیہ کا بھارتی ایئر بیس پٹھانکوٹ پر تاریخی حملہ

دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ گریڈ 21 کے ایک سیکریٹری اور دو سینئر اسپیشل سیکریٹریز کو تنخواہوں کے علاوہ اضافی مراعات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ 20 گریڈ کے ڈی جی پروٹوکول کی معاونت کے لیے 26 اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں۔ گریڈ 19 کے 7 ڈپٹی سیکریٹریز، گریڈ 18 کے 3 ڈیوٹی سیکریٹریز اور 10 اسسٹنٹ سیکریٹریز بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

 

 

اسمبلی میں 18 سینئر کلرکس، 43 جونیئر کلرکس اور 8 کیئرٹیکرز بھی شامل ہیں۔ اسمبلی کی سیکیورٹی کے لیے 3 سیکیورٹی آفیسرز اور 30 سیکیورٹی اسسٹنٹس کو تعینات کیا گیا ہے۔

62 / 100

One thought on “سندھ اسمبلی میں ملازمین کی تعداد اراکین سے 60 فیصد زائد ہونے کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!