مسلم لیگ ن عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی، نواز شریف

تشکر نیوز:  سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔ لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو مہنگی بجلی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے، جس سے نکلنے کے لیے ن لیگ ہی واحد جماعت ہے جو عوام کو ریلیف دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سمندری طوفان ‘اسنی’ کا کراچی سے فاصلہ بڑھ گیا

نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی جماعت معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہوں گے، وہ اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو صارفین کو پہلے ہی ریلیف دیا جا چکا ہے اور اب صنعتی صارفین کے لیے بھی ریلیف کے ممکنہ ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔

دریں اثناء، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے صوبے میں بجلی کے بلوں میں عوام کو دیے گئے ریلیف کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 201 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی 5 بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16 ہزار 877 صارفین کو اس ریلیف سے مستفید کیا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 50 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا مشن عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے اور شمسی توانائی کے ذریعے مستقل ریلیف دینے کا اگلا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت صفر سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا جبکہ 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بلاسود اقساط پر سولر سسٹم دستیاب ہوگا۔

 

 

نواز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

55 / 100

One thought on “مسلم لیگ ن عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی، نواز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!