...

کراچی میں بارش سے قبل نکاسی آب کے انتظامات مکمل

تشکر نیوز:  میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کراچی واٹر کارپوریشن نے بارش سے قبل نکاسی آب کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے شہر کی مختلف اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر سکشن مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر مشینری پہنچا دی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنانا اور شہریوں کو کسی بھی ممکنہ مشکلات سے محفوظ رکھنا ہے۔

جوہرآباد پولیس کا موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی، دو گرفتار

واٹر کارپوریشن کے سی ای او انجینئر سید صلاح الدین احمد نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں جیسے وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، میٹروپول ہوٹل، مسلم جم خانہ، میری ویدھر ٹاور، بلاول چورنگی، جناح ایئرپورٹ، آرٹس کونسل چورنگی، پی سی ہوٹل، 26 اسٹریٹ، جناح ہسپتال، نرسری، گورا قبرستان، بلوچ کالونی، ایف ٹی سی فلائی اوور، یونیورسٹی روڈ، شاہراہ قائدین، وزیر مینشن، اور ایم اے جناح روڈ پر بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری مشینری پہلے سے تعینات کر دی ہے۔ ان تمام علاقوں میں سکشن مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی ہو سکے، تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ اور پانی جمع ہونے کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ تمام ٹاؤنز میں سکشن مشینیں بھیج دی گئی ہیں تاکہ نکاسی آب کے عمل کو شہر بھر میں ہموار طریقے سے سرانجام دیا جا سکے۔ خصوصی انتظامات کے تحت کلفٹن پمپنگ اسٹیشن پر 7 سکشن مشینیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں 1 سکشن مشین اسٹینڈ بائی پر رکھی گئی ہے۔ ان مشینوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھنے کا مقصد ہنگامی حالات میں فوری طور پر ردعمل دینا ہے۔

واٹر کارپوریشن کی گاڑیاں اور عملہ میئر کراچی کی ہدایت کے مطابق بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک شہر کی سڑکوں پر موجود رہیں گے۔ واٹر کارپوریشن کے عملے کو چوبیس گھنٹے فعال رکھا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں واٹر کارپوریشن کے ایم سی سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہا ہے، تاکہ برساتی پانی کی نکاسی کا عمل جلد اور مؤثر انداز میں مکمل ہو سکے۔

 

 

ان اقدامات کا مقصد شہر کے رہائشیوں کو بارش کے موسم میں پانی جمع ہونے سے پیدا ہونے والی مشکلات سے محفوظ رکھنا ہے۔

48 / 100

One thought on “کراچی میں بارش سے قبل نکاسی آب کے انتظامات مکمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.