حکومت نے معاہدے سے ہٹنے کی کوشش کی تو پہیہ جام ہڑتال کریں گے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت سے معاہدے کی ایک ایک شق پر عملدرآمد کرائیں گے اور اگر حکومت نے معاہدے سے ہٹنے کی کوشش کی تو ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

تشکر نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوصلہ رکھتا ہے، اسلام آباد دھرنے پر پنجاب حکومت نے گرفتاریاں کیں، خواتین کے قافلے روکے، پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے تخت کا پتہ نہیں کب تختہ ہونے والا ہے۔

آپ کا دورہ پاکستان باعث اعزاز ہے، امام مسجد نبویﷺ کی وزیراعظم سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں 14روز عوام کے لیے دھرنا دیا، جس کے بعد حکومت نے ہمارے ساتھ45 روز کا معاہدہ کیا ہے، ہم ایک ایک دن گن رہے ہیں، جماعت اسلامی معاہدہ پورا کرنا جانتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے بچے بچے کو پتہ چل گیا کہ آئی پی پیز ہماری دشمن ہیں، آئی پی پیز کے ذریعے عوام کا خون چوسیں گے تو کون ان کی عزت کرے گا، جماعت اسلامی مظلوموں کی امیدوں کا مرکزبن گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل پر غور کیا جائے دشمن اس کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے، اگر کوئی غیر معمولی سرگرمیوں میں ملوث ہے تو قانون موجود ہے، پاکستان آئین اور دستور کے مطابق چل رہا کسی کو لاپتہ کرنے کا حق نہیں ہے، ملک میں اتفاق رائے پیدا کرکے مسائل کو حل کیا جائے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے لوگوں بے حس ہے، اسمبلی میں بیٹھنے والوں کے بنک بلیس بڑھ رہے ہیں، عوام خودکشیاں کر رہے ان کی عیاشیوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی 10 کروڑ کی گاڑی خریدتے ہیں، اس بجٹ میں اپنے گھروں کی تعمیر کے لیے 29 ارب رکھے جاتے ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف کو خدا بنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف کئی روز سے جاری دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا تھا کہ پوری قوم کے سامنے حکومتی نمائندے اعلان کر رہے ہیں تو توقع رکھتا ہوں کہ یہ وعدہ پورا کریں گے۔

61 / 100

One thought on “حکومت نے معاہدے سے ہٹنے کی کوشش کی تو پہیہ جام ہڑتال کریں گے، امیر جماعت اسلامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!