تشکر نیوز: پاک بحریہ کا جنگی جہاز یرموک حال ہی میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران بحرین کے دورے پر گیا۔ اس دورے کے دوران بحرین کی بندرگاہ میناء سلمان پر بحرین بحریہ اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔
محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار سے زائد گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف
آئی ایس پی آر کے مطابق، پی این ایس یرموک کے کمانڈنگ آفیسر نے بحرین کی کمانڈر رائل نیول فورسز، کمانڈر رائل کوسٹ گارڈز اور بحرین بحریہ کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمانڈر سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
اس دورے کے دوران پاکستانی سفیر، کمانڈر میری ٹائم کولیشن فورسز، بحرین نیوی کے حکام، کاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی اور دیگر ممالک کے سفارتی نمائندوں نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا۔
دورے کے اختتام پر، پی این ایس یرموک نے بحرین بحریہ کے جنگی جہاز المنامہ، امریکی بحری جنگی جہاز ڈینئیل انوائے (DANIEL INOUYE) اور جاپان کے جنگی بحری جہاز جے ایس (JS SAMIDARE) کے ساتھ دو طرفہ بحری مشقوں میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مشقوں کا مقصد بحری افواج کی ہم آہنگی کو فروغ دینا، باہمی تعلقات کو بہتر بنانا اور خطے میں مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ پاکستان بحریہ عالمی سمندری راستوں کی نگرانی، بحری قزاقی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے لیے بحر ہند میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔