ایسٹ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم اسمعیل ولد غلام حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق، پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کے دوران ملزم کو پکڑا، جس کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل، ایمونیشن، اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
حیدرآباد میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے اجلاس: بارشوں کی تیاریوں کا جائزہ
ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم ایک عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے، جن میں شامل ہیں:
مقدمہ نمبر 134/2017 بجرم دفعہ 392/34 ت پ تھانہ نیو ٹاؤن۔
مقدمہ نمبر 135/2017 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ نیو ٹاؤن۔
مقدمہ نمبر 24/2022 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ جمشید کوارٹرز۔
مقدمہ نمبر 25/2022 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ جمشید کوارٹرز۔