ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کا سب ڈویژن خانپور کچے کے علاقے گڑھی تیغو، پولیس اسٹیشن کوٹ شاہو اور قومی شاہراہ پر قائم پولیس پکٹس کا دورہ.

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
18 دسمبر 2023
پریس رلیز

ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کا سب ڈویژن خانپور کچے کے علاقے گڑھی تیغو، پولیس اسٹیشن کوٹ شاہو اور قومی شاہراہ پر قائم پولیس پکٹس کا دورہ.

وزٹ کے دوران متعلقہ ایس ایچ اوز اور آفس سٹاف بھی ایس ایس پی شکار پور کے ہمراہ تھے.

وزٹ کے دوران گڑھی تیغو پکٹ، شہید منور پکٹ، سمیت پولیس اسٹیشن کوٹ شاہو کی مضبوطی کے لئے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا اور وہاں پر تعینات نفری کو چاک و چوبند ڈیوٹی سر انجام دینے کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا گیا۔

ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو درکار وسائل بشمول اضافی نفری، گاڑیاں، راشن، اسلحہ اور دیگر ضروری درکار سہولیات کا جائزہ لیا گیا، اور ان تمام ضروریات کو فوری پورا کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے گیے۔

اس کے علاوہ پولیس پوسٹس پکٹس کی مضبوطی، اور ان کو بہتر بنانے کے حوالے سے درکار اقدامات کا جائزہ لیا گیا، پولیس اے پی سیز اور موبائلز کا معائنہ کیا گیا اور ان کی درکار مرمت کے لئے احکامات دیے گئے۔

علاوہ ازیں، علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کے راستوں کا جائزہ لیا گیا، اور ایسی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے پولیس پلان مرتب کیا گیا۔

کچے کے علاقے سے جرائم کا تدارک اور قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور علاقے میں پائیدار امن و امان قائم رکھنا شکارپور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

 

ترجمان : شکارپور پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!