تشکر نیوز: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈی آئی خان میں ہلاک ہونے والے 8 دہشت گردوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد جہانزیب بھی شامل ہے، ہلاک دہشتگرد کسٹم حکام پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم پولیس پر دہشت گروں کی فائرنگ سے ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی تھی، ہلاک دہشت گرد بھتا خوری، سیکیورٹی فورسز پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے لیے نقل و حرکت کر رہے تھے، دہشت گردوں کے فرار ہونے کے راستے بند کر دیے گئے۔
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کا اندیشہ ہے، سہولت کارروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔