بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان، نیپرا کے مطابق صارفین کو بھیجے گئے غلط بلوں کی واپسی کو یقینی بنائیں گے، بلنگ کا طریقہ کار درست نہیں، ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو اضافی بل بھجوائے جانے کے اسکینڈل کے حوالے سے نیپرا کی جانب سے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔نیپرا کے اعلان کے مطابق صارفین کو بھیجے گئے غلط بلوں کی واپسی کو یقینی بنائیں گے، اتھارٹی غلط بھیجے گئے بلوں کے معاملے کو غور سے دیکھے گی، خراب میٹر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ خراب میٹر کی تبدیلی ممکن ہے، ایک دن کے اندر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اوور بلنگ اسکینڈل کے حوالے سے نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی بلنگ کا طریقہ کار درست نہیں، ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ضروری ہے۔

 

 

دوسری جانب سابق سیکرٹری پاورڈویژن عرفان علی کی سربراہی میںبجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو جان بوجھ کر زائد بل بھجوانے کے معاملے پر پاور ڈویژن نی4رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کردئیے گئے۔کمیٹی ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد پر نیپرا رپورٹ کا جائزہ لیگی،نیپرا تحقیقات کیلئے سیمپلنگ کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیاجائیگا، بجلی صارفین کو ایک ماہ سے زائدکی بلنگ کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگا،بجلی کمپنیوں کے افسران اور نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم سے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی، کمیٹی15روز کے اندر اپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کریگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی مزید کارروائی کیلئے ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!