ناظم آباد منشیات فروش افغانیوں کی آماجگاہ بن گیا

کراچی (تشکر نیوز) قتل، بھتہ خوری ہو یا اغوا برائے تاوان کی وارداتیں، منشیات فروشی سے لے کر اسلحے کی اسمگلنگ تک کراچی میں سنگین جرائم کرنے میں افغان باشندے سر فہرست ہیں۔ ناظم آباد بلاک نمبر پانچ کا ریلوے پھاٹک باقاعدہ ان جرائم پیشہ افغانیوں کی آماجگاہ کا روپ دھارچکا ہے ۔

یہاں پر دھڑلے سے منشیات کی خریدوفروخت جاری رہتی ہے ۔یہ منشیات فروش دن میں کئی مرتبہ ڈرموں میں بھر بھر کر مال یہاں لاتے ہیں جن سے سخت کیمیکل کی ناگوار بو پھیل جاتی ہے ۔ علاقہ مکین ان سرگرمیوں سے سخت پریشان ہیں ۔ متعلقہ حکام کو بارہا اس بابت آگاہ کیا گیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔ علاقہ مکین یہ سمجھنے سے قاصر ہیں ایسے میں جب تمام غیرقانونی افغانیوں کو شہر سے نکالا جارہا ہے

 

 

ناظم آباد میں انہیں کھلی چھوٹ کیوں دی جارہی ہے ۔ انہوں نے علاقے کے منتخب رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی طحہ احمد سے سوال کیا کہ وہ اس کھلی لاقانونیت پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے ۔ اسی طرح ریلوے اوربلدیہ کے متعلقہ حکام نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہوا علاقہ مکین یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ایک مرتبہ پھر جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے ۔ انہوں نے علاقہ مکینوں کی طرف سے ان جرائم پیشہ اور منشیات کےدھندے میں ملوث افغانیوں کے لئے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!